اسلام آباد،سینیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوںکے انتخاب کیلئے بلائے گئے خصوصی اجلاسوں میں ایوان بالا کی مزید 13قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے سینیٹ کی خصوسی کمیٹیوں کے اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائو س میں ہوا۔چیئرمینوں کا انتخاب سینیٹ کے ضابطہ اخلاق اور ہاوس کے کاروائی کے قواعد 184 (1) ,2021 کے تحت رائے شماری سے کیاگیا۔سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طورپر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت دفاع کے چئیرمین منتخب ہوئے۔کمیٹی ممبران سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا- -سینیٹر شیری رحمان متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں-سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر پلوشہ نے شیریں رحمان کا نام تجویز کیا-سینیٹر فیصل سبزواری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر انعام الدین شوقین اور سینیٹر شمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کئے جس کی سب نے حمایت کی-سینیٹر منظور احمد کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-چئیرمین شپ کیلئے انکا نام سینیٹر خالدہ اطیب اور سینیٹر کیشوبائی نے تجویز کیا اور سب ممبران نے اس کی حمایت کی۔سینیٹر رانا مقبول احمد متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینیٹ سیکرٹریٹ کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرسعدیہ عباسی اور سینیٹرطلحہ محمود نے چئیرمین شپ کیلئے سینیٹررانا مقبول کا نام تجویز کیا-سینیٹر سید علی ظفر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انکا نام تجویزکیا۔سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرمحمد طاہربزنجو اور سینیٹر سیدعلی ظفر نے فیصل جاوید کا نام تجویزکیا-سینیٹر محمد عبدالقادرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرنصیب اللہ بازئی اور سینیٹرفدامحمدنے انکا نام تجویزکیا جس کی سب نے حمایت کی-سینیٹرسیف اللہ ابڑو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹر فدامحمداور سینیٹر زیشان خانزادہ نے کمیٹی چئیرمین شپ کیلئے انکا نام تجویز کیا-سینیٹرتاج حیدر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چئیرمین منتخب ہوئے-سینیٹرمصطفی نواز کھوکھراورسینیٹرشمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کیا۔
