ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے آئی ایف سی کے ساتھ ہا ئوسنگ فنانس پر اہم اتفاق کر لیا

پاکستان نے آئی ایف سی کے ساتھ ہا ئوسنگ فنانس پر اہم اتفاق کر لیا

پاکستان اور عالمی بینک کے نجی شعبے کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے سستی رہائش، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری، زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ پیشرفت وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطی و وسطی ایشیا عماد این فاخوری کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات میں سامنے آئی،

دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر احد خان چیمہ نے پاکستان میں آئی ایف سی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں نمایاں اضافے اور حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے اشتراک کو سراہا۔انہوں نے حالیہ روابط میں پیدا ہونے والی تیزی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی حمایت کے لیے نجی شعبے کی مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی غرض سے اس رفتار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔