ہومپاکستانشیخوپورہ:فیکٹری کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،3زخمی

شیخوپورہ:فیکٹری کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،3زخمی

شیخوپورہ،فیکٹری کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جلال پور پکے سٹاپ مریدکے میں ایک فیکٹری کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 50 سالہ شفیق موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 17 سال وسیم،20سالہ علی رضا اور 26 سالہ بلال شدید زخمی ہوگئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔