اسلام آباد،8 سال بعد بیرون ملک پاکستانی کی سنی گئی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات کاوزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا،وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی اور اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کی جائے گی ۔ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا،چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سے سرکلرجسٹرارکومعطل کرنے کی سفارش کر دی جبکہ انسپکٹرکوآپریٹیو سوسائیٹیز کو عہدہ سے برطرف کر دیا گیا،متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری،بینک اکاونٹس بھی منجمد کردیے گئے۔وزیراعظم آفس کے مطابق سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدہ سے ہٹا دیا گیا،بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھی،سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی داررسی نہیں کی گئی ، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی،چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔
وزیراعظم پورٹل پر جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے شکایت پر ڈپٹی رجسٹرار ، انسپکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ کلرک کو نوکری سے برخاست کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔








