ہومپاکستانپشاور: ماہر کتوں نے کوروناکے مزید 14 مسافروں کی نشاندہی کر دی

پشاور: ماہر کتوں نے کوروناکے مزید 14 مسافروں کی نشاندہی کر دی

پشاور، باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کوروناکے مزید 14مریضوں کی نشاندہی کردی۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے،شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے ان کی جانچ کی گئی، ان مسافروں میں سے 14کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ مثبتآئی،ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کیسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے ان کی نشاندہی کرتے ہیں،انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے، کوروناپازیٹیو ہونے والے 14مریضوں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔