ہومشوبزماڈل واداکارہ جیا علی پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے بزنس مین کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

ماڈل واداکارہ جیا علی پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے بزنس مین کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

لاہور(آئی پی ایس )دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آوگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی خاموشی سے رشتہ ازدواج سے بندھ گئیں۔متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں کے مطابق جیا علی نے 27 مئی کو پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے صنعت کار، پروفیشنل کرکٹ کوچ اور وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یورپ کے عہدیدار عمران ادریس سے شادی کی۔جیا علی کے نکاح کی تقریب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں، انتہائی خاص دوستوں اور پیشہ ور فوٹو و ویڈیوگرافرز نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب سادگی سے رکھی گئی تھی جب کہ کورونا ایس پی اوز کے تحت کم سے کم مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔اداکارہ کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت ویب سائٹس نے بھی ان کی شادی کی خبریں شائع کیں۔اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ ہانگ کانگ منتقل ہوجائیں گی اور فوری طور پر دونوں کی جانب سے عام مہمانوں کے لیے شادی کی تقریب بھی منعقد کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔جیا علی کی آخری فلم سایہ خدائے ذوالجلال 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ وہ آخری بار 2020 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے میرا من رکھنا میں ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں تھی۔جیا علی نے نصف درجن سے زائد فلموں سمیت 2 درجن کے قریب ڈراموں میں بھی اداکاری کی جب کہ انہوں نے فیشن ماڈلنگ میں بھی خوب نام کمایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔