ہومپاکستانشکارپور: آپریشن میں ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے تباہ، 9 مغوی بازیاب

شکارپور: آپریشن میں ڈاکووں کے متعدد ٹھکانے تباہ، 9 مغوی بازیاب

شکارپور،گڑھی تیغو میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکووں اورپولیس اہلکاروں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور اب تک ڈاکووں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ اب تک 12 میں سے 9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے اب تک آپریشن میں 8 ڈاکو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکووں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔