اسلام آباد، ایس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ نون پولیس کی کارروائی، جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار کارندے اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان میں انار گل، زاہد خان، جان آغا اور عبدالستار شامل ہیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیا گیا ،کارورائی ڈی ایس پی سبزی منڈی سرکل محمد نواز بھٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او اشتیاق شاہ معہ ٹیم نے کی،ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے۔
