لیہ،وزیراعظم نے ڈی جی خان میں ڈاکوں کیخلاف پولیس اور رینجرز کے آپریشن کا حکم دے دیا۔
لیہ میں وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈی جی خان میں ڈاکوں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ہے، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی اور رینجرز کو آج ہی فون کروں گا کہ ان ڈاکوں کی خلاف سخت ایکشن لیں، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے، اب ان ڈاکوں کو برداشت نہیں کریں گے جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں، جاتے ہی فوری طور پر رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوں کے لادی گینگ کی جانب سے شہری کے ہاتھ، بازو، کان، ناک کاٹنے کا لرزہ خیز واقعی پیش آیا ہے جس میں سرعام زندہ شخص کو کاٹ کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔
