اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شہزاداکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔
شہزاداکبر کو تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور نوسربازی کا مقدمہ درج ہے اور انہیں اسی مقدمے میں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شزاد اکبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں گرفتار کرکے 6 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔