ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں 2014سے لے کر اب تک 51خواتین کادہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں 2014سے لے کر اب تک 51خواتین کادہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں 2014سے لے کر اب تک 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014سے لے کر اب تک 51خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہیں۔

دہشت گردی میں ملوث خواتین کی لسٹ کے مطابق اس فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ، 13 اغوا،اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہیں۔سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں 2 خواتین بھتہ خوری، 3ٹیرر فائنینسنگ میں ملوث تھیں۔پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغوا ، اور دو بھتہ خوری میں پشاور سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔