ہومپاکستانلاہور، میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد

لاہور، میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد

لاہور(سب نیوز) میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا،انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا، میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر شاہد حیدر نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔دوسری جانب وحدت روڈ کے علاقے میں لیسکو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر ریڈر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔لیسکو میٹر ریڈر ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا،ملزم کالج روڈ سب ڈویژن میں بطور میٹر ریڈر فرائض سر انجام دیتا ہے،ملزم کے خلا ف تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔