اسلام آباد (سب نیوز)گائے ، بکرے کے گوشت اور دودھ کی قیمت کا تعین اب حکومت نہیں پیداوار کرنے والے کرینگے، وفاقی حکومت نے قیمت مقرر کرنے کا اختیار کسانوں اور پیداوار کرنے والوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت برائے غذائی تحفظ نے دودھ اورگوشت کی قیمت کاتعین نجی شعبہ کو دینے سے متعلق پالیسی صوبہ پنجاب کوبھجوا دی۔ دودھ اورگوشت کی قیمت مقرر کرنے کے لئے پیداوار کنندہ میں مقابلہ کرانیکا موقع فراہم کیا جائے،قیمت مقرر کرنیکا اختیارکسان کو ملنے سے اشیا ضرورت کی قیمت کم ہوگی،حکومتی قیمت مقرر کرنے سے نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث ہے۔
پالیسی کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبہ کوقیمت تعین کرنیکااختیارملنے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا،بازاروں میں قیمت خود مقرر کرنے کا اختیار ملنے سے مقابلہ جنم لے گا اورقیمت میں کمی ہوگی،90فیصدمویشی پالنے والے غریب ہیں،قیمتیں مقرر کرنیکا مقصد پورے معاشرے کو سبسڈی فراہم کرنا ہے، مرغی اور مچھلی کی قیمت مقرر نہ ہونیکی وجہ سے بکرے اور گائے کے گوشت سے سستی ہیں۔
