ہومپاکستاناختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر عہدے سے فارغ

اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر عہدے سے فارغ

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا نے مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان جو چانسلر بھی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف سوات میں مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمال خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔گورنر نے صوبائی اور گورنر معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر ڈاکٹر جمال خان کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا اور ان کی جگہ ڈین آف لائف سائنسز ڈاکٹرحسن شیر کو 2 سال کے لیے پرو وائس چانسلر سوات یونیورسٹی مقرر کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔