اسلام آباد(آئی پی ایس)تھانہ رمنا پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،ملزمان میں دو منشیات ڈیلر و 6 غیر ملکی باشندے شامل ہیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں دو منشیات ڈیلروں کلیم اللہ و خاور کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 2225گرام ہیروئن برآمدکر لی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں غیر ملکی باشندے افغانی جو کہ چیک کرنے پر پاکستان میں موجودگی کا اجازت نامی نہ پیش کرنے پر ملزمان اختر ،عنایت،شاکر،اسماعیل،میر ولی،لال ولی،خاور اور کلیم اللہ کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جاکر مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی رمنا خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او رمنا اختر زمان ایس آ ئی معہ ٹیموں نے کی۔ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر نے رمنا پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔
تھانہ رمنا پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
