اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید92اموات ،2ہزار253کیسز رپورٹ ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.82 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار400تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ5ہزار852 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار917ہے اور 8 لاکھ 20ہزار374 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 920، خیبرپختونخوا 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار418،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار883، پنجاب 3 لاکھ 34 ہزار 760، سندھ 3 لاکھ 9ہزار647، بلوچستان 24 ہزار583، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد20ہزار سے تجاوز کرگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
