اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے کا جی نائن بازار کا دورہ ، ریکارڈ نہ ہونے پر چار سٹالز کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے دورے کے دوان یہ بات سامنے آئی کہ ان سٹالز پر لائسنس ہولڈر خود کاروبار نہیں کر رہااور غیر متعلقہ شخص کاروبار کر رہے ہیں، جو لائسنس ہولڈر ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے جس پر محمد حافظ ولد عبدالستار ،عدیل تنویر، روبینہ ظہور اور کے کے فوڈز کے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
