ہومتازہ ترینسعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر ملکیوں کے اقاموں ،وزٹ ویزوں میںمفت توسیع شروع کردی

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے غیر ملکیوں کے اقاموں ،وزٹ ویزوں میںمفت توسیع شروع کردی

جدہ( خالد نواز چیمہ)سعودی عرب سے باہر موجود اقامہ ہولڈرز کیلئے خوشخبری ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میںمفت توسیع شروع کردی ہے، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق یہ توسیع خود کار نظام کے تحت دو جون 2021 تک کسی فیس کے بغیر ہوگی ۔

فیصلے کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے،سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکاراحتیاطی تدابیراختیاراور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں۔محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کا ر نظام کے تحت ہو گی اس کے لیے کسی کو دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے جو نکات بیان کیے ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت موجودان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور ایگزٹ ری انٹری ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس سے پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اوریہ توسیع دو جون 2021 تک ہوگی۔بیرون مملکت ان ممالک میں موجود افراد کے وزٹ ویزوں کے استعمال میں توسیع کی جائے گی جہاں سے کورونا وائرس پھیلنے کے باعث پابندی لگی ہوئی ہے اوریہ توسیع دو جون تک ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔