ہومبریکنگ نیوزروپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

کراچی (نیوزڈیسک)انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 285 روپے 25 پیسے ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں13 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے39 پیسے پربند ہوا جبکہ انٹربینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر287 روپے پر مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔