ہومشوبزاداکاررنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

اداکاررنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

لاہور،برجستہ جملوں اور منفرد اداکاری سے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دینے والے ورسٹائل فنکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے ہیں۔ فلموں کے ہورڈنگ بورڈز پینٹ کرنے سے بڑی اسکرین کے بادشاہ بننے والے اس عظیم فنکار کی زندگی رنگا رنگی کا مجموعہ ہے۔محمد سعید خان عرف رنگیلا نے یکم جنوری 1937 میں افغانستان میںپیدا ہوئے اور اوائل عمری ہی میں والدین کے ساتھ پاکستان آگئے تھے۔رنگیلا نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بطور باڈی بلڈر کیا اور معاشی گزارے کے لیے فلموں کے بورڈز بھی پینٹ کئے۔اس منفرد مزاحیہ اداکار نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1958 میں بننے والی فلم جٹی سے کیا۔ فلم الفت میں بے مثال اداکاری کی اوراس فلم میں انکے تکیہ کلام اتفاق سے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مزاحیہ، دکھی یا رومانوی جو بھی کردارملا رنگیلا نے ہرروپ میں خود کو بخوبی اسی کردار میں ڈھالا۔ بطور ہدایت کار،فلم سازاور گلوکار بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔رنگیلا نے اپنے دور کی تمام معروف ہیروئینوں کے ساتھ کام کیا۔ چاہنے والوں نے مزاح کو نئی جہت دینے پرمحمد سعید خان کو رنگیلا کا لقب دیا۔ہرانداز نرالا اور ہر اندازجداگانہ محمد سعید خان عرف رنگیلا کے اس وصف سے انکے مداح بخوبی آگاہ ہیں۔4 سوسے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے والے اس فنکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس ،نو بار نگار ایوارڈ اوردوسرے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔رنگیلا نے فلم انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے، ان کا ذکر کئے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔