اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں احساس سیونگ والٹس کا آغاز کریں گے۔پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ احساس سیونگ والٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی ۔احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچا و، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر بریفنگ دیں گی، وزیر اعظم مستحق خواتین سے گفتگو کریں گے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے اور خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم آج اسلام آباد میں احساس سیونگ والٹس کا آغاز کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
