ہومبریکنگ نیوزآرمی چیف سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات

آرمی چیف سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
اس ملاقات میںفوجی تربیت، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پرگفتگوکی گئی،سعودی رائل فورسزکے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ جنرل فہد نے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا، اس سے قبل سعودی کمانڈر کو جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔