ہومبریکنگ نیوزحسان نیازی کو فرارکروانے کا کیس، علی زیدی اشتہاری قرار

حسان نیازی کو فرارکروانے کا کیس، علی زیدی اشتہاری قرار

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو فرار کرنے کے مقدمے میں استحکام پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبروعدالت میں پیشی پر لائے گئے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ مقدمے میں نامزد حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حلیم عادل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔