غزہ میں 4 روز کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 175 افراد کو رہا کیا جا چکا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 3 گروپوں میں 39 اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 3 گروپوں میں 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔
حماس نے 17 تھائی، 1 فلپائنی اور 1 اسرائیلی روسی شہری کو رہا کیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی خواتین بچوں کے بدلے 50 خواتین بچوں کو رہا کیا جانا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں چھاپہ ما رکارروائیاں جاری ہیں، الخلیل کے قریب بنی نعیم قصبے سے تقریباً 26 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق چوتھے دن رہائی پانے والوں کی فہرست اسرائیل کو موصول ہو گئی، یرغمالیوں کی فہرست سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ کل ختم ہو رہا ہے جب کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس معاہدے کو مزید یرغمالوں کی رہائی اور غزہ میں امداد فراہم کرنے کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں اسرائیلی فورسز سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
غزہ میں عارضی جنگ بندی: اب تک کتنے افراد کو رہا کیا جا چکا؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
