ہومکھیلبنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔
شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔