ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم گروتھ بڑھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے: شوکت ترین

وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم گروتھ بڑھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے: شوکت ترین

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم گروتھ بڑھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے کڑے پروگرام کے باوجود مضبوط گروتھ خوش آئند ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارے، زر مبادلہ کے کم ہوتے ذخائر اور کورونا کے باوجود گروتھ قابل قدر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم گروتھ بڑھانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیشنل اکانٹس کمیٹی نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ چار فیصد کے قریب لگایا ہے.یہ شرح کورونا وبا کے دوران حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔