اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرحدی گزرگاہ طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی۔
کسٹم حکام کے مطابق ڈرائیورز ویزا پالیسی کی شرط پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ طورخم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔
دوسری جانب کسٹم ذرائع نے بتایا کہ طورخم پر افغان حکام نے ویزے نہ دینے کا الزام لگا کر دو طرفہ تجارت معطل کردی ہے۔
طورخم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
