اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر اسٹیفن رے نے آج افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے، سفیر (ر) محمد صادق خان سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی تازہ صورتحال اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کے انتظام کو بہتر بنانے، افغان مہاجرین کی صورتحال سے نمٹنے اور افغان مہاجرین کے لیے حل کی حکمت عملی (ایس ایس اے آر) کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔
سوئٹزرلینڈ اس وقت افغان مہاجرین کے لیے حل کی حکمت عملی (Solutions Strategy for Afghan Refugees) کی صدارت کر رہا ہے۔
ملاقات میں افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں اور انسانی ہمدردی کے امور پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
