ہومپاکستانکورونا کی کم شرح والے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کورونا کی کم شرح والے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس )نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 اضلاع میں سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پہلے مرحلے میں لاہور میں تعلیمی اداروں کو بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہا الدین، ننکانہ صاحب، نارروال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی کے سکولز کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ اضلاع میں 4 دن سکول کھلیں گے۔ طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ بچ جانے والے اضلاع میں سکولوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ آئندہ میٹنگ میں ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔