ہومپاکستانہفتہ کے روز پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

ہفتہ کے روز پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

لاہور(آئی پی ایس) ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بہاولنگر 15، نارووال 11، منڈی بہاالدین، گجرات 03، سیالکوٹ 03، اسلام آباد، منگلہ، مری 02، جہلم، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کوٹلی 15، راولا کوٹ 14، گڑھی دوپٹہ 04، بالا کوٹ 06، بنوں 04، مالم جبہ ، لوئر دیر 02 اور سیدو شریف میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد 47 اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔