اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے زیر اہتمام پاکستان جونیئرز لیگ شروع ہو گئی۔چمپئن شپ میں پاکستان، ترکی، جنوبی کوریا، سنگاپور، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، قازقستان، جاپان، روس، ازبکستان اور سری لنکا کے بڑی تعداد میں جونیئر ٹینس کھلاڑی شریک ہیں ۔پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ منصور احمد خان ڈی ڈی جی- پی ایس بی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کرنل گل رحمان (ر) سیکرٹری جنرل- پی ٹی ایف، عارف قریشی سیکرٹری- ٹورنامنٹ ریفری، خلیل چغتائی- خزانچی- پی ٹی ایف اور بڑی تعداد میں کھلاڑی، والدین، کوچز اور میڈیا پرسن بھی شامل تھے۔
صدر پی ٹی ایف سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اپنے پیغام میں تمام شرکا، خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو آرام دہ قیام اور ایک اچھے ٹورنامنٹ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔پی ٹی ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بوائز سنگلز پہلے رائونڈ میں احمد نائل قریشی (PAK) نے تاچی تامورا (JPN) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔کیمونپanyakorn Thadpong (THA) نے ایم حیدر علی رضوان (PAK) کو 6-4، 6-2 سے شکست دی۔بلال عاصم (PAK) نے مستنصیر علی خان (PAK) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔دورک ایلبیرلک (TUR) نے انعم قادر (PAK) کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔
احتشام ہمایوں (PAK) نے عبد الباسط قادر (SRI) کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ایم حمزہ عاصم (PAK) نے آہل کلیل (SRI) کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔اسد زمان (PAK) نے تاکوتو فوکے (JPN) کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔حمزہ رومان (PAK) نے نقیب حسین (SRI) کو 6-0، 6-1 سے شکست دی۔ایم سلار خان (PAK) نے گہاش ٹیسرا (SRI) کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔حامد اسرار (PAK) نے محمد یحیی (PAK) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔تھانٹھپ پوٹی (THA) نے عبداللہ خان (PAK) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔زید ذیہار (SRI) نے امیر مزاری (PAK) کو 3-6، 6-3، 6-0 سے شکست دی۔یوشیتو اوڈا (JPN) نے شہر یار انیس (PAK) کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔
