ہومپاکستانغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا میں احتجاجی مظاہرہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا میں احتجاجی مظاہرہ

کیلیفورنیا()غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں پاکستانی اور امریکیوں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرہ کی قیادت پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین،سیاستدان اور چیئر مین اور سیز پاکستانیز ایجوکیشنل نیٹ ورک محمدعارف نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے فلسطین کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور غزہ کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں محمد عارف نے کہا کہ دنیا بھر کے انسانیت پسند انسان غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی مظالم تاریخ رقم کر رہے ہیں۔امریکہ سمیت تمام مسلم ممالک اس ظلم کو رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔