Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل

اوچشریف: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی اوچ شریف آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہئے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، انشااللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی، مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی، مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔