ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، برآمد کی جانے والی مصنوعات کی اقسام بڑھانے، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور سرحد پار تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطوں اور مثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز تیار کی جائیں اور ان پر بروقت پیشرفت یقینی بنائی جائے تاکہ دستیاب مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔