ہومبریکنگ نیوزخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف بھی بول پڑے

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف بھی بول پڑے

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی اور حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، اس لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا جانا چاہیے تھا۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہوچکا تھا، تاہم یہ اقدام پہلے ہی اٹھایا جانا چاہیے تھا کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی تھی۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ دنیا کے کس ملک میں کوئی وزیراعلی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم اب صوبے کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔