ہومپاکستانبیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے،وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں چوبیس ارب بیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیج کر گزشتہ مالی سال2020 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ترسیلات زر دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔