اسلام آباد،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے سیکٹر ڈی12 کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ہدایت کی کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سیکٹر ڈی بارہ میں جاری ترقیاتی کاموں کومزید تیز کیا جائے۔
مزکورہ سیکٹر کے پارکوں اور روڈ انفرااسٹکچر کے ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں۔ سیکٹر ڈی بارہ کے دورہ کے موقع پرممبر انجنیئرنگ، ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے موقع پر متعلقہ افسران کو مذکورہ سیکٹر میں جاری کاموں کو مزید موثر اور تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد مذکورہ سیکٹر کی تمام چھوٹی بڑی،اہم اور مرکزی شاہراہوں کی کارپٹنگ مکمل کی جائے۔جہاں ضرورت ہو وہاں پر روڈ کی مرمت اور پیچ ورک بھی کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر ڈی بارہ کے رہائشیوں کو بہترین روڈ انفرااسٹکچر کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مزکورہ سیکٹر کے رہائشیوں کوبہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکوں کو بھی فوری طور پر اپ گریٹ کیا جائے جبکہ جہاں نئے پارکوں کی ضرورت ہے ہاں جلد ازجلد نئے پارک بنائے جائیں۔پارکوں میں سہولیات کومزید بہتر کیاجائے، جھولے،پھول اورپھلدار پودے لگائے جائیں، پارکوں میں موجود واکنگ ٹریکس کو بھی درست حالت میں کیا جائے۔درختوں اور جنگلی گھاس کی فوری کٹائی کرکے پارکوں کو صاف ستھرا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ سیکٹرکے رہائشیوں کو سہولیات اور سروسسز کی فراہمی پرکوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،تمام متعلقہ افسران مزکورہ سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کا ازخود جائزہ لیں،اور عید کے بعد سیکٹر کے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری اور تیزی لائی جائے۔
