اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز یومیہ سات سو سے کم ہوکر تین سو تک پہنچ گئے، عید چھٹیوں کے دوران کیسیز دوسو سے بھی کم کی سطح پر پہنچنے کی امید ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی انتھک محنت سے کورونا کیسیز میں واضح کمی آئی ہے یومیہ سات سو کیسیز کم ہو تین سو تک پہنچ گئے ہیں حمزہ شفقات نے اپنے پیغام میں بتایا کہ عید کے بعد تک کیسیز کی سطح مزید کم کر دوسو تک پہنچنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی ٹیمز کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہتے ہیں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ابتک سینکڑوں دوکانیں سیل کی گئی جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے جرمانیں بھی عائد کئے گئے ہیں ۔اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،کورونا کے مکمل خاتمہ تک فیلڈ میں موجود رہیںگے۔
