اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

