ہومشوبزقبلہ اول میں فلسطینی بربریت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار مذمت

قبلہ اول میں فلسطینی بربریت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار مذمت

لاہور،مسجد اقصی میں فلسطنیوں شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کے خلاف پاکستانی فنکار بھی پھٹ پڑے، اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین القوامی برادری کیوں اور کس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم کے خلاف خاموش رہ سکتی ہے؟، یہ دہشت گردی ہے، اداکارعاصم اظہر کا کہنا ہے کہ آپ ایک عبادت والی جگہ پر عبادت کرنے والے نہتے عبادت گزاروں پر کیسے حملہ کر سکتے ہیں، اس کے باوجود تمام دنیا اسرائیل کی اس جارحیت پر خا موش ہے،یااللہ رحم۔ سمیع خان نے کہا کہ اسرائیل کا بیت المقدس پر حملہ ہمیں قبول نہیں ہے۔یاد رہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف حملہ اٹیک آن الاقصی کے نام سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔