ہوماسلام آبادعدالتی احکامات پر ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو قبضہ مافیا سے وا گزار کروا لیا گیا

عدالتی احکامات پر ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو قبضہ مافیا سے وا گزار کروا لیا گیا

اسلام آباد ، عدالتی احکامات پر اسلام آباد کے معروف ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو قبضہ مافیا سے وا گزار کروا لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قابضین شکیل شیخ و گروہ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ و کلب سے ماہانہ لاکھوں روپے لوٹ رہے تھے ،عدالتی احکامات پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ و کلب اور مرغزار کرکٹ کلب سے قبضہ وا گزار کروا لیا،بااثر شخصیات اور قبضہ گروہ نوجوانوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں موقع دینے کی آڑ میں لوٹ مار میں مصروف تھے ،بااثر قبضہ مافیا گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کرکٹ گراونڈز پر قابض تھے ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ و مرغزار کرکٹ گراونڈ کا قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ شالیمار کرکٹ کلب کو بھی قابضین سے وا گزار کروایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بااثر قبضہ گروہ سے عدالتی احکامات پر قبضہ وا گزار کروانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھی خدمات حاصل کی گئی، سابق ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ شکیل شیخ اور گروہ کئی دہائیوں سے ان گراونڈز پر غیر قانونی طور پر قابض تھے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ سے ریکارڈ تحویل میں لیتے ہوئے داخلی راستوں پر نصب دروازوں اور حفاظتی باڑز کے لاک(تالے)تبدیل کر دیئے ۔ گراونڈز کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سٹاف گراونڈز میں موجود رہے گا۔ایم سی آئی حکام کے مطابق اسلام آباد میں نوجوانوں کو میرٹ پر کرکٹ کے موقع فراہم کیئے جائیں گے اور ان گراونڈز میں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،وا گزار کروائے گئے تینوں گراونڈز میں سہولیات کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے ،عدالتی فیصلہ تاریخی ہے ،اس فیصلے سے میرٹ کی جیت اور قبضہ گروہ کی حوصلہ شکنی ہوئی۔

28e93ba8 6b19 4f53 b38c f674a9238207
d8ae06ed 1bfa 4f94 b3ef e4d80b550661
ea4fba47 f260 4eee a05d 826150769924
d77ffd5f c254 421d ac9d a28706ca696b

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔