ہومتازہ ترینبھارت میں شیر بھی کورونا کا شکار ہونے لگے

بھارت میں شیر بھی کورونا کا شکار ہونے لگے

نئی دہلی، بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں دو شیروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایٹاوا وائلڈ لائف سفاری پارک کے دو شیروں کا بخار اور نزلے کے باعث کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کی طبیعت بہتر ہے، دونوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،چڑیا گھر کورونا وبا کے باعث بند ہے اس لیے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عملے کے کسی رکن سے کورونا وائرس شیروں تک پہنچا۔اس سے قبل حیدرآباد کے نہرو جیولوجیکل پارک کے 8 شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم آٹھوں صحت یاب ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔