ہومپاکستانسعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،فواد چوہدری

سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں،وہ اہم کرداراداکرسکتاہے، ایران سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان پروزیر اعظم اپنا کردارادا کریں گے،وزیراعظم کے سعودی قیادت سے اچھے ذاتی تعلقات ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات ہیں، یہ تعلقات باہمی محبت اور بھائی چارے کے رشتے پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کیلئے سعودی قیادت کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی گفت و شنید کو آسان بنانے کیلئے پاکستان کس طرح سہولت فراہم کر سکتا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ سعودیہ ایران کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیئے، ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ، سپریم کوارڈینیشن کونسل اور میڈیا پارٹنر شپ سمیت اقتصادی شراکت داری کے بارے میں گفتگو کریں گے، وزیراعظم نے ایران ، سعودی عرب کے درمیان علاقائی تنازعہ کے خاتمہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اورتاریخی دفاعی تعلقات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔