ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران آج سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے دیگر ممبران اور اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے مشاورت میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔دورے کے دوران متعدد دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔وزیراعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خطے کی صورت حال میں یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر پوری مسلم دنیا اکٹھے ہوکر آواز بلند کرے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل ہونے پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔ اعلامیہ سازش اور پروپیگنڈا کرنیوالوں کے اوپر پانی ڈال کرجائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔