ہومبریکنگ نیوزغیرملکی سفیروں کو قائل کر لیا، الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی، نگراں وزیر خارجہ

غیرملکی سفیروں کو قائل کر لیا، الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی، نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد:نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے غیر ملکی سفیروں کو الیکشن کے ٹائم فریم پر قائل کرلیا ہے، الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی۔ نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ الیکشن سے متعلق بہت واضح ہے، پرائم منسٹر نے بتایا ہے کہ ہم آئینی حدود میں الیکشن کرائیں گے۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ الیکشن آئین کے مینڈیٹ کے تحت ہوں گے، الیکشن کے انعقاد پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب پاکستان کا بہت ہی بااعتماد ساتھی ہے۔ سعودی لیڈرشپ ہندوستانی لیڈرشپ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے مفادات کوپیش نظر رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔