ہومبریکنگ نیوزالیکشن پر بلاول کا زرداری کے بیان سے اظہار لاتعلقی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے، پی پی چیئرمین

الیکشن پر بلاول کا زرداری کے بیان سے اظہار لاتعلقی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے، پی پی چیئرمین

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کے حوالے سے اپنے والد آصف علی زرداری کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر جلد الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔بلاول نے ہفتہ کو کہا کہ نگراں حکومت پالیسیز نہیں بناسکتی، کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر نہ بنے۔آصف علی زرداری نے ہفتہ کو ہی جاری ایک بیان میں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ نگراں حکومت سرمایہ کاری کونسل کے منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے جب کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے۔

تاہم بلاول بھٹو نے کہ آصف علی زرداری کے بیان کے بارے میں ان سے ہی پوچھا جائے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین ایک قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم پر سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سکندر میندھرو پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، بدین کیعوام نے محبت کے ساتھ استقبال کیا، پیپلز پارٹی کے کارکن جگہ جگہ استقبال کر رہے ہیں، نظر آرہا ہے کہ کارکن الیکشن کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی، بلدیاتی انتخابات میں واضح پیغام دیا گیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پریشان ہیں کہ کھانیکابندوبست کیسے کریں، بزرگوں کا علاج اور بچوں کو تعلیم کیسے دلائیں، عوام کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو وزیراعظم بنے تو ملک میں معاشی بحران تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا، بینظیر نے اقتدار سنبھالا تو افغان جنگ ختم ہوئی تھی، بینظیر بھٹو کو ایک سال ملا، انہوں نے معیشت کی سمت درست کی، مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کی معاشی صورتحال میں قائد عوام کا منشور وقت کی ضرورت ہے، ملکی مسائل کا حل راتوں رات نہیں نکل سکتا، پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوگی تو مزدوروں کو ان کا حق ملیگا، کوئی اور حکومت میں آیا تو اشرافیہ کی حکومت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔