لاہور(مانیٹرنگ ڈیس)استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی کی صدارت کا سورج غروب ہو چکا اور اب ان کی ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (ایکس) سابقہ ٹوئٹر پر فردوس عاشق نے کہا کہ امید ہے وہ اپنے پانچ سالہ دور بالخصوص آخری مہینوں میں کئے گئے ،غیر مقبول غیر متوازی اور غیر آئینی فیصلوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے اور ماضی کے بر عکس آئین، قانون اور ریاستی اداروں سے کم آہنگ ہو کر قوم کے وسیع تر مفاد پر مبنی فیصلوں کے ذریعے اپنے آپ کو ایک جماعت کی بجائے پورے ملک کا صدر ثابت کریں گے۔ ایکسٹرا اننگ ان کے لئے امتحان میں دئے گئے ایکسٹرا ٹائم کی صورت ہے۔۔
عارف علوی کی صدارت کا سورج غروب ،ایکسٹرا اننگ شروع ہو چکی ہے ، فردوس عاشق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
