ہوماسلام آبادسی ڈی اے مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کے ڈیپوٹیشن پریڈ میں 2سال کی توسیع

سی ڈی اے مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کے ڈیپوٹیشن پریڈ میں 2سال کی توسیع

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کے ڈیپوٹیشن پریڈ میں 2سال کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میر پور آزاد کشمیر سے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں آئے سینئر آفیسر سردار محمد آصف کے پریڈ میں 2سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ان کی توسیع کی مدت 10جولائی 2023سے شروع ہورہی ہے۔سی ڈی اے کی طرف سے ڈیپوٹیشن پریڈ میں اضافے کیلئے وزات داخلہ کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔