ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

جدہ:سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکانٹس سے رقوم نکالیں۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گروہ شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکا ئو نٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مالیاتی فراڈ پر 11پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔سعودی عدالت نے مجرمان پر قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔