اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی گرداب میں پھنسا تھا تو دوسری طرف پی ڈی ایم حکومت شاہ خرچیوں میں مصروف تھی، 13 جماعتی حکومت نے 16 ماہ میں میڈیا کو تقریبا 10 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے۔ سیکریٹری اطلاعات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے، جن میں سے پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ روپے، الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کیاشتہارات جاری ہوئے۔
پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں تقریبا 10 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے جانے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
